FATFشفارشات:منی لانڈرنگ،ہنڈی حوالہ اورغیرقانونی کرنسی ایکسچینج روکنےکےلیےسپیشل سکواڈ کاقیام

0
31

اسلام آباد:FATF کی شفارشات:منی لانڈرنگ ،ہنڈی حوالہ اورغیرقانونی کرنسی ایکسچینج روکنےکےلیےسپیشل سکواڈ کاقیام ،اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد زون میں FATF کی شفارشات پر منی لانڈرنگ ، ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے لیےسپیشل سکواڈ کے قیام کا اعلان کردیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق اس بات کا فیصلہ جناب وقار احمد چوہان ڈائریکٹرFIA نے آج ایک خصوصی طور پر منقعدہ میٹنگ میں کیا گیا۔

منی لانڈرنگ ، ہنڈی حوالہ اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج روکنے کے لیے سپیشل سکواڈ ایڈیشنل ڈائریکٹر وحید الرحمن خٹک اور جواد احمد کے زیر نگرانی کام کرے گا۔

اس حوالےسے ہونے والی کمرشل بینگنگ سرکل کے تمام افسران کی میٹنگ میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے یہ احکامات دیئے

اس حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کرنسی کے غیر قانونی کاروبار اور کرنسی ایکسچینج کمپنیوں کی برانچوں کا غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہونے پر سخت کاروائی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس مقصد کے تحد سپیشل سکواڈ کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں

اس موقع پر ڈائریکٹر وقار احمد چوہان کا کارگردگی نہ دیکھانے والے افسران کو تنبیع اور تسلی بخش کارکردگی دیکھانے والوں کو شاباش دیتے ہوئے ان کی خدمات کو مک وملت کے لیے مفید قراردیتے ہوئے سراہا

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ طویل عرصہ سے چلنے والی انکوائریوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

Leave a reply