پیرمحل : سندھیلیانوالی کے نوحی گاؤں چک نمبر 758 گ ب میں یتیم بچی پرسُسر اور شوہر کا تشدد

باغی ٹی وی ،پیرمحل(وقاص شریف نامہ نگار)سندھیلیانوالی کے نوحی گاؤں چک نمبر 758 گ ب میں یتیم بچی پرسُسر اور شوہر کا تشدد
تفصیلات کے مطابق:سندھیلیانوالی کے نواحی گاؤں چک نمبر 758 گ ب میں یتیم بچی پر شوہر اور سُسر کا شدید تشدد
روبینہ بی بی جو کہ یتیم بچی ہے ماں بوڑھی ایک بھائی ہے جو کہ آنکھوں سے نابینا ہے اس کو اکثر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے گزشتہ دنوں ماں اپنی بیٹی سے ملنے گئی بیٹی اور ماں کو خوب تشدد کا نشانہ بنایا ماں کا دانت توڑ دیا بچی کو زخمی کر دیا کیا انہوں نے قانونی کارروائی کرنا چاہی دباؤ ڈال کر روک دیا گیا۔ بچی کو مار پیٹ کر کے کہتے ہیں بلاؤ اپنے وارث ہم ان سے نبٹ لیتے ہیں یتیم بچی کس وارث کو بلائے لاچار بے بس یتیم بچی کسی مسیحا کی منتظر۔ آج پھر بچی پر تشدد کیا جب ماں لینے گئی ماں کو بھی خوب پیٹا کپڑے پھاڑ دیئے بچے چھین کر گھر سے بھگا دیا قانونی کاروائی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں۔ یتیم بچی کی متعلقہ اداروں سے مدد کی اپیل قانونی کاروائی کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں میں قانونی کارروائی نہیں کرسکتی ڈر لگتا ہے مجھے اور میری ماں کو مار ڈالیں گے میری مدد کی جائے

Comments are closed.