فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات کو سنائی ڈاکٹر یاسمین راشد نے بڑی خوشخبری

0
28

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات کو سنائی ڈاکٹر یاسمین راشد نے بڑی خوشخبری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے بدھ کے روز فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے گرلزہاسٹلزکے نیوبلاک کاسنگ بنیادرکھ دیا۔

اس موقع پروائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرعامرزمان خان، رجسٹرارمنیزہ قیوم، پروفیسرنورین اکمل، پرووائس چانسلرپروفیسرشیریں خاور، صدراولڈفاطمہ جناح گریجوایٹ ایسوسی ایشن مسرت سہیل، ڈاکٹرمالکہ رانا، شاہین روحی کے علاوہ فیکلٹی ممبران اورطالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی

۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے گرلزہاسٹل کے نیوبلاک کے سنگ بنیادکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گرلز ہاسٹل کے نیوبلاک کاسنگ بنیادرکھتے ہوئے بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے گرلزہاسٹل کے نیوبلاک کی تعمیرپر26 کروڑروپے کی لاگت آئے گی جس سے گرلزہاسٹل کے نیوبلاک میں مزید131 طالبات کورہائش کی سہولت میسرآئے گی۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ طالبات کی سہولت کیلئے یہاں اوورہیڈبرج بھی تعمیرکیاجارہاہے، گنگارام ہسپتال میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال اگلے دوسال میں مکمل ہوجائے گا، لاہورکے باہرسے آنے والے بچوں کورہائش کے مسائل کاسامناہوتاہے۔ گرلزہاسٹل کا نیوبلاک چھ منزلوں پرمشتمل ہوگا، یونیورسٹی میں سوئمنگ پول اورجمنیزیم بھی بنائے جارہے ہیں، طالبات سے ہمیشہ اچھے نتائج کی توقع رہتی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ پورے پنجاب میں صحت انصاف کارڈتقسیم کئے جاچکے ہیں،پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کویقینی بنایاجارہاہے

۔وائس چانسلر پروفیسر عامر زمان خان نے کہاکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں پہلے سے ہی ایک ہزارسے زائدطالبات کورہائش کی سہولت حاصل ہے۔پروفیسرعامرزمان خان نے گرلزہاسٹل کے نیوبلاک کے سنگ بنیادپرصوبائی وزیرصحت کی آمدپران کا شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرصحت، وائس چانسلر، فیکلٹی ممبران اورطالبات نے منصوبہ کی تکمیل اورکامیابی کیلئے دعا بھی کی

Leave a reply