باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا سروسز میں میڈیکل کروا لیا گیا ہے
عدالتی حکم کے بعد پولیس فواد چودھری کو سروسز ہسپتال لے کر آئی جہاں ڈاکٹروں نے فواد چودھری کا طبی معائنہ کیا، فواد چودھری کے بیس لائن ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں،فواد چودھری کے خون کے ٹیسٹ سی بی سی کے نمونے بھی لے لیے گئے فواد چودھری کی ای سی جی بھی کی گئی ہے ،فواد چودھری کی ای سی جی ٹھیک آئی ہے فواد چودھری کا بلڈ پریشر اور شوگر ٹیسٹ بھی ٹھیک آئے ہیں،فواد چودھری کاکا سروسز اسپتال لاہور میں طبی معائنہ مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد فواد چودھری کو پولیس ہسپتال سے لے گئی ہے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سروسز ہسپتال میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس پروسیس سے آپ سیاست سے گزر رہے ہیں، میری سب سے درخواست ہے کہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں،گرفتاریاں ہونا ظلم ہے جسے ختم ہوناچاہیے میرے سے ہوتا ہوا اعظم سواتی اور اب فواد چوہدری تک جا پہنچا ہے۔فواد چوہدری پاکستانی ہونے سے زیادہ پاکستان سے محبت کرنے والے شہری ہیں۔جب میری گرفتاری ہوئی تھی تو کچھ نہیں بولا۔تھا مگر اب ملک کا نقصان ہورہا ہے کیا فواد چوہدری نے کبھی کسی کے پکڑے جانے پر خوشی کا اظہار کیا تھا؟ کیا میں نے کسی کہ پکڑے جانے ہر خوشی کا اظہار کیا؟
تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا تھا کہ فواد چودھری نے عدالت میں فاضل جج سے مکالمے میں کہا کہ جو بغاوت ہم کر رہے وہ تو 22 کروڑ عوام کر رہے ہیں،فواد چودھری نے کہا کہ کوئی ایسی بات نہیں کی جو عوام نہیں کر رہی کیا سب کو گرفتار کریں گے،حکومت ان سے چل نہیں رہی، قسم قسم کی ساشیں کر رہے ہیں
واضح رہے کہ پولیس نے اسلام آباد کے تھانہ سہالہ میں مقدمہ درج ہونے کے بعد فواد چوھدری کو گرفتار کیا ہے، فواد چودھری کو کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے میڈیکل کے بعد اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیا ہے،
ہتھکڑیاں لگے فواد چودھری کی عدالت پیشی،رات میری آنکھوں پرپٹی باندھی گئی،فواد کا بیان
فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول
فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا
میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی
ہ عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے
آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن