فواد چودھری مفتی پوپلزئی بن گئے، عیدالفطر کو متنازعہ بنا دیا

0
44

فواد چودھری مفتی پوپلزئی بن گئے، عیدالفطر کو متنازعہ بنا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عید الفطر کا مسئلہ ایک بار پھر فواد چودھری نے متنازعہ بنا دیا، فواد چودھری مفتی پوپلزئی بن گئے

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری نے پریس کانفرنس میں ماضی کی طرح رویت ہلال کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہمیشہ سے تنازع کا شکار رہا، ریاست فرقہ واریت سے بالاتر ہوتی ہے، دنیا میں چاند دیکھنا اب کوئی مسئلہ نہیں رہا، آئندہ چند سالوں میں لوگ عید چاند پر بھی کرسکیں گے، سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنے کا عمل آسان ہوگیا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا اسلام ہمیں علم حاصل کرنے کی جستجو کی تعلیم دیتا ہے، چاند کو زمین کے گرد چکر مکمل کرنے میں 29 دن سے کچھ زیادہ لگتا ہے، سورج کی روشنی میں چاند نظر نہیں آتا، سورج غروب ہونے اور چاند نکلنے میں 38 منٹ کا فرق ہونا چاہیے، چاند کی اونچائی 6.5 ڈگری ہونی چاہیے، چاند نظر آنے کا کم سے کم زاویہ 9 ڈگری کا ہونا چاہیے، 22 مئی کی رات 10 بجکر 39 منٹ پر شوال کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے۔

فواد چودھری کی مبشر لقمان سے بدتمیزی، اصل حقیقت کیا؟ مبشر لقمان نے جواب دے دیا

فواد چودھری کی بدتمیزی، مبشر لقمان نے کیا اہم اعلان،ثاقب کھرل نے معافی کیوں مانگی؟ انکشاف کر دیا

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

صحافیوں کے احتجاج میں‌ ڈبو مردہ باد کے نعرے، فواد چوہدری نے تھپڑ کیوں‌ مارا؟ سمیع ابراہیم نے بتا دیا

تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات

فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی

سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت

سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ

مبشر لقمان میدان میں آ گئے،فواد چودھری کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جیوانی، پسنی میں چاند 7 بجکر 36 منٹ سے 8 بجکر 14 منٹ تک دیکھا جاسکتا ہے، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جیوانی، پسنی میں چاند کی عمر 20 گھنٹے ہوگی، پشاور میں آج بھی چاند نظر آنے کا امکان نہیں، ہم نے تجاویز وزیراعظم آفس کو بھجوا دی ہیں، جو وزیراعظم فیصلہ کریں گے ہم فالو کریں گے، آج غروب آفتاب کے بعد دوربین سے چاند واضح نظر آجائے گا۔ پاکستان میں عیدا لفطر کل اتوار کو ہو گی،کل دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں عید منائی جائے گی اور 24 مئی بروز اتوار کو پاکستان میں بھی عید ہو گی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ ‏عید کا شرعی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی،

وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ کمیٹی فیصلے کے مطابق عوام اور حکومت عید منائیں گے، شریعت چاند کی رویت اور شہادت پر اعتماد کرتی ہے، ‏شہادت کیلئے سائنس اور جدید آلات کی معاونت لی جاسکتی ہے،

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ فواد چودھری آج کل چاند چاند کھیل رہے ہیں، عید کا فیصلہ علمائے کرام ہی کریں گے،

واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔شریعت اور دین چاند کی رویت اور شہادت پر اعتماد کرتی ہے

ماہرین فلکیات اور موسمیات کی رائے میں آج بروز ہفتہ ملک میں شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، قوی امکان ہے کہ عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں بھی آج 30 واں روزہ ہے، گزشتہ روز چاند نظر نہیں آیا تھا، سعودی عرب میں کل اتوار کو عید ہو گی

فواد چودھری باز نہ آئے،رویت ہلال کمیٹی کے بعد ایک اور اہم ادارے کیخلاف بول پڑے

Leave a reply