فواد چودھری کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

0
35
fawad ch

فواد چودھری کی ضمانت کی درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت میں دائرکی گئی

درخواست میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کو رہا کرنے کی استدعا کی گئی، جوڈیشل مجسٹریٹ جج نے کہا کہ میرے پاس ضمانت کی درخواست دائر نہیں ہوسکتی،آپ متعلقہ عدالت سے رجوع کریں، وکیل علی بخاری نے کہا کہ قانونی طور پر یہی مجسٹریٹ کی عدالت ہی بنتی ہے ، جج راجہ وقاص نے کہا کہ سیشن کورٹ سے پوچھ کر آپ کو بتاتے ہیں آپ کچھ دیر انتظار کریں،

بعد ازاں دوسری عدالت میں فواد چودھری کی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی، عدالت نے فواد چودھری کی ضمانت کی درخواست پر فریقین کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیئے، ایڈیشنل سیشن جج فیضان گیلانی نے فریقین کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیا، فواد چودھری کی درخواست ضمانت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ فواد چوہدری پرجھوٹے الزامات لگائے گئے اور انہیں مقدمے میں غلط نامزد کیا گیا۔

واضح رہے کہ فواد چودھری کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا، فواد چودھری دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے پاس رہے، آج انہیں عدالت پیش کیا گیا تو عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے فواد چودھری کو جوڈیشل کر دیا، جس کے بعد تحریک انصاف نے فواد چودھری کی ضمانت کے لئے درخواست دائر کر دی ہے،

ہتھکڑیاں لگے فواد چودھری کی عدالت پیشی،رات میری آنکھوں پرپٹی باندھی گئی،فواد کا بیان

فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

 فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا 

میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

ہ عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے

آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

 فوادچودھری کے بھائی فراز چودھری کو بھی گرفتار کر لیا گیا

Leave a reply