فواد چودھری نے تھپڑ کیوں مارا وجہ سامنےآگئی

وفاقی وزیر فواد چودھری کی طرف سینئر صحافی سمیع ابراہیم کوتھپڑ رسید کرنے کی وجہ سامنے آگئ،
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نےآخر کار وضاحت کر دی انہوں نے صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ کیوں رسید کیا .فواد چودھری نے کہ ’را‘ کا ایجنٹ‘ کہنے پر اینکر پرسن سے گتھم گتھا ہوا اور اس دوران مجھ سے تھپڑ لگ گیا ۰فواد چوہدری نےکہا کہ وہ صحافیوں کا بے حد احترام کرتے ہیں اور کسی بھی صحافی کے ساتھ زیادتی کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں،
فیصل آباد میں جو کچھ ہوا یہ ایک شخص کے ذاتی عناد کی وجہ سے ہوا ہے ۔ فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ اس واقعے کو 2 اداروں میں تصادم سمجھنے کے بجائے اسے 2 افراد یا اشخاص کے درمیان تنازع سمجھنا چاہییے،
واضح رہے کہ سمیع ابراہیم کی جانب سے تھانہ منصور آباد فیصل آباد میں فواد چوہدری کی جانب سے تھپڑمارے جانے کے خلاف درخواست دے دی ہے. ادھر صحافیوں کی جانب سے مختلف شہروں و علاقوں میں فواد چوہدری کی اس نازیبا حرکت کے خلاف شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے.