فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ملتوی

0
26

فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ملتوی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو دوبارہ بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا،فاضل جج کی ٹرانسفر کی بناء پر سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کر دی گئی عدالت نے سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی،فواد حسن فواد نے عدالت کے روبرو حاضری مکمل کرائی

احتساب عدالت کے جج سجاد احمد نے بطور ڈیوٹی جج کیس پر سماعت کی فواد حسن فواد اور انکے اہل خانہ کے ریفرنس دائر ہونے کے بعد فرد جرم عائد کی جا چکی ہے فواد حسن فواد اور دیگر ملزمان کے صحت جرم کے انکار پر عدالت نے گواہان کو طلب کیا تھا نیب ریفرنس کے مطابق فواد حسن فواد پر 4 ارب 56 کروڑ 51 لاکھ 26 ہزار 904 روپے غیر قانونی طور پر اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد ہے،فواد حسن فواد نیب کے روبرو 3 ارب 47 کروڑ 54،لاکھ 80 ہزار 822روپے کی وضاحت دے سکے،

Leave a reply