فواد چودھری کبھی سچ بھی بول لیا کرو۔ حسین حقانی

سابق وزیر اطلاعات فواد حسین چودھری نے ایک پیغام میں الزامات عائد کرتے ہوئے دعوی کیا کہ:‏ ” سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد معروف تجزیہ کار نجم سیٹھی نے پاکستان کے معاشی بحران کا حل دیا ہے کہ امریکہ کو پاکستان میں فوجی اڈے دینے چاہئیں۔
سابق وزیر اطلاعات نے مزید دعوی کیا کہ: حسین حقانی کا مشورہ ہے کہ پاکستان ایٹمی اثاثوں سے دستبردار ہو جائے اور ہندوستان اور اسرائیل کے ساتھ برابری کے بجائے ماتحت ریاست کے طور پر تعلقات قائم کرے۔

فواد چودھری کے مطابق: سابق وزیر اعظم ‏عمران خان اس خدشے کا اظہار کرتے رہے ہیں کہ حکومت کی تبدیلی کا مقصد پاکستان کے معاشی حالات کو اس قدر خراب کرنا ہے کہ پاکستان کو مستقل طور پر غلام بنایا جاسکے۔

چودھری نے دعوی کیا کہ: سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ترجمانوں کے مشورے اسی سلسلے کی کڑی ہیں، لہذا ہم اس مہم کو مسترد کرتے ہیں اور ہر صورت پاکستان کے اقتدار اعلیٰ کی حفاظت کرینگے۔

سابق سفیر حسین حقانی نے فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کو کہا کہ "کبھی سچ بھی بول لیا کرو۔ اگر آپ دعوی کرتے ہو تو اس کا کچھ ثبوت بھی تو آپ کو دینا چاہئے مثال کے طور پرتمہارے پاس کوئی تحریر، کوئی کہی ہوئی بات یا کوئی خفیہ ٹیپ وغیرہ ہوگی لہذا وہی سنا یا پھردکھا دیں جس میں ہم نے وہ کچھ کہا ہو جس کا ہم سے منسوب کرتے ہوئے جھوٹا دعوی کیا جارہاہے۔


ایک صارف شکیل احمد کہتے ہیں کہ: کسی کے بارے میں سچ جھوٹ کا محاسبہ کون کرے گا؟ یہاں تو الزامات ایسے لگائے جاتے ہیں جیسے سزا و جزا ہے ہی نہیں۔ ایسا نظام کب لاگو ہوگا جس میں الزامات لگانے والے کو الزامات ثابت نہ کرنے والے پر سزا ہوسکے؟

صحافی رضی دادا نے حسین حقانی کے ردعمل پر کہا کہ: حد ہے ویسے! آپ فواد چوہدری کو سنجیدہ لیتے ہیں؟ آپ کو چاہئے انہیں اگلی نوکری ڈھونڈنے میں مدد فرمادیں، بےچارے کی بہت بری حالت ہے۔

Leave a reply