پاکستان ٹیلی وژن کے ڈرامی سیریل "ہمسفر” سے شہرت حاصل کرنے والے نامور اداکار فواد خان پاکستان کی اگلی فلم "منی بیک گارنٹی” جو کامیڈی پر مشتمل ہے، میں مرکزی کردار ادا کریں گے.
اس سے پہلے فواد خان پاکستان کے کئی ڈراماوں میں کام کر چکے ہیں اور پاکستانی فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” میں بھی مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں. تاہم ان کی فلم کچھ قانونی کارروائیوں کی وجہ سے ریلیز تو نہ ہو سکی لیکن جلد ہی گلم ریلیز کرنے کے امکانات ہیں. اس فلم کا نداح بے صبری سے انتظار کر چکے ہیں. اس کے ساتھ ہی فواد خان بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کا جلوہ دکھا چکے ہیں.