صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا مسلم لیگ کی عظمی بخاری کو دلچسپ چیلنج

0
29

لاہور:صوبائ وزیر فیاض الحسن چوہان کا مسلم لیگ کی عظمی بخاری کو دلچسپ چیلنج:اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان نے ن لیگ کی ترجمان کو بہت ہی عجب چیلنج کردیا ہے

فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ آئیں مل کر پریس کانفرنس کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ آپ اپنا موقف دیں میں اپنا نقطہ نظر بیان کروں گا۔

جس کے جواب میں عظمی بخاری نے کہاکہ آپ پہلے وزارت سے استعفی دیں پھر آپکے ساتھ کھڑی ہو کر پریس کانفرنس کروں گی۔

جس کے جواب میں فیاض الحسن نے کہا کہ پہلے آپ گفتگو کر لیں بعد میں میں کر لوں گا۔

اس موقع پر عظمیٰ‌بخاری نے کہا کہ کیا آپ مسلم لیگ ن جوائن کرنا چاہتے ہیں جو میرے ساتھ پریس کانفرنس کرنا چاہتے ہیں۔۔

جواب میں فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ مل کر پریس کانفرنس کر کے نئے مثال قائم کرتے ہیں۔جواب میں عظمی بخاری نے کہا کہ مجھے اکیلے میڈیا ٹاک کرنے دیں آپ جائیں ۔

جس کا جواب دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عظمی بخاری کھل کر میری پارٹی کے بارے بات میں کریں پھر میں کروں گا۔

جس کا جواب دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پھر جواب الجواب بھی ہوگا۔

Leave a reply