لاہور:اب بنیں گے فیاض الحسن کپتان:جلد اعلان متوقع:باقاعدہ ٹیم بھی تشکیل ،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن نے ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کی دوستانہ کرکٹ میچ کی دعوت پر ٹیم تشکیل دے دی ہے،فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حکومتی اور اپوزیشن ٹیموں کا میچ یادگار ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان سے سیدعلی حیدرگیلانی کا رابطہ ہوا ، جس میں بتایا گیا کہ اپوزیشن نے فیاض الحسن چوہان کی کرکٹ میچ کی دعوت پرٹیم تشکیل دے دی ہے۔
علی حیدر گیلانی اپوزیشن ٹیم کے کپتان ہوں گے اور حکومتی کرکٹ ٹیم کےسربراہ فیاض الحسن چوہان ہوں گے ، اس سلسلے میں 8ستمبرکوعلی حیدرگیلانی اورفیاض الحسن چوہان کی ملاقات ہوگی ، ملاقات میں میچ کی تاریخ اور دیگر معاملات طے کیے جائیں گی۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حکومتی اور اپوزیشن ٹیموں کا میچ یادگار ہوگا۔
پنجاب کی اپوزیشن کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ملک ندیم کامران ،تنویراسلم ، ظہیراقبال ،جہانگیر خانزادہ ، رضاعلی ربیرہ ، صہیب بھرت ،میاں نوید،بلال اکبر،نعیم صفدر، عثمان محمود، حسن مرتضیٰ شامل ہیں۔