ڈائریکٹرایف آئی اے کی صوفیہ مرزا کی بچیوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کی یقین دہانی

0
46

معروف ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنی بچیوں کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

باغی ٹی وی : عدالت نے ڈائریکٹر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو بچیوں کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے اداکارہ صوفیہ مرزا کی درخواست پر سماعت کی جس میں ڈائریکٹر ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوئے درخواست میں وفاقی حکومت، دبئی میں پاکستانی سفیر، آئی جی سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ سابق شوہرعمر فاروق سے 10 سال قبل شادی ہوئی اورپھرطلاق ہوگئی، گارڈین عدالت نے جڑواں بچیوں زنیرہ اورزینب کو ماں کے حوالے کرنے کے احکامات دیئے تھے سابق شوہربچیوں کولے کردبئی فرارہوگیا۔

صوفیہ مرزا نے کہا کہ عدالت نے نومبر2020 کودرخواست گزارکی بیٹیوں کوبازیاب کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا عدالت نے سابق شوہراوربچیوں کے پاسپورٹ اورشناختی کارڈزبھی بلاک کرنے کا حکم دیا تھا-

اداکارہ نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود بیٹیوں کوبازیاب نہ کروانے پرسیکرٹری داخلہ سمیت دیگرفریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اورعدالت انٹرپول کے ذریعے بچیوں کو بازیاب کروا کرماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔

سماعت کے دوران ڈائریکٹرایف آئی اے نے صوفیہ مرزا کی بچیوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کروادی۔

Leave a reply