سال میں دوبارٹیکس، تاجربھی راضی ایف بی آر بھی راضی، کیا کرے گا قاضی
اسلام آباد:سال میں دوبارٹیکس،تاجربھی راضی ایف بی بھی راضی، کیاکرے گا قاضی ،اطلاعات کےمطابق فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر) نےملک بھرکےچھوٹےتاجروں کےلیےفِکسڈٹیکس کامسودہ تیارکرلیاہے۔ایف بی آرنےملک بھرکےچھوٹے دکان داروں سے ٹیکس وصولی کےلیےمسودہ تیارکر لیاہے،جس کےتحت چھوٹے دکان دار سال میں 2 بار ٹیکس ادائیگی کریں گے۔
ٹرمپ جب بھی بولتا ہے پتھرتولتاہے،کوریائی "راکٹ مین” کاسخت جواب
ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریٹ آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گاایف بی آر کے مسودہ کے مطابق فکسڈ ٹیکس ادا کرنے والے چھوٹے دکانداروں کا کوئی آڈٹ نہیں ہوگااور نہ ہی چھوٹے دکاندار سیودہولڈنگ ٹیکس وصولی کی پابندی ہوگی۔
دہلی:لاشوں کےڈھیرلگ گئے،فیکٹری میں آتش زدگی، 57 افراد ہلاک
ایف بی آر کے مسودے میں تجویز دی گئی ہے کہ چھوٹے دکان داروں سے ٹیکس وصولی مختلف گیٹیگریز کے لیے الگ الگ متعارف کروائی جائیں گی،مسودے کے مطابق چھوٹے دکاندروں کیلیے ویلتھ اسٹیٹمنٹ داخل کرنا بھی ضروری نہیں ہو گا۔
امریکی ایوان نمائندگان میں کشمیرپربل پیش، بھارت سے کرفیوختم کرنے کا مطالبہ
اہف بی آر کے مسودے کےمطابق 150 اسکوائر فٹ والی دکان سے سالانہ 35 ہزار روپے فِکسڈ ٹیکس جب کہ 150 سے 300 اسکوائر فٹ کی دکان پر سالانہ 40 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔