جان کڑکی چے پھس گئی ، بے نامی مقدمات کی سماعت کیلئے ایف بی آر کے تین بینچ تشکیل

اسلام آباد : کرپشن کیسز کو جلد از جلد نبٹانے کے لیے ایف بی آر کے نوٹی فکیشن کے مطابق بے نامی کیسوں کی سماعت کے لیے ‘ایڈجوکیٹنگ اتھارٹی کے بینچ بے نامی ایکٹ 2017’ کے تحت تشکیل دیے گئے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بے نامی مقدمات کی سماعت کے لیے وفاقی حکومت کی باقاعدہ منظوری سے چاروں صوبوں کے لیے تین بینچ تشکیل دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق بے نامی مقدمات کی سماعت کے لیے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔ایف بی آر کے نوٹی فکیشن کے مطابق ‘بینچ ون اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا (کے پی) کے مقدمات سنے گا’۔بے نامی مقدمات کی سماعت کے لیے تشکیل دیا گیا ‘دوسرا بینچ راولپنڈی کے علاوہ پنجاب بھر کے مقدمات کی کارروائی کرے گا، تیسرا بینچ سندھ اور بلوچستان بھر کے بے نامی مقدمات سنے گا’۔