ایف بی آر کا نیا ریکارڈ، 10 کھرب سے زائد ریوینیو اکٹھا کرلیا

0
28

اسلام آباد: ایف بی آر کا نیا ریکارڈ، 10 کھرب سے زائد ریوینیو اکٹھا کرلیاایف بی آر کا نیا ریکارڈ، 10 کھرب سے زائد ریوینیو اکٹھا کرلیا،اطلاعات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے تاریخ میں پہلی مرتبہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 10کھرب سے زائد ریوینیو کا ہدف حاصل کر لیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ریوینیو حصول کی مد میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی میں 1ہزار 4 ارب روپے کانیٹ ریوینیو حاصل کیا ہے جبکہ مقر رکردہ ہدف 970 ارب روپے تھا اس طرح 34 ارب روپے کا اضافہ حاصل ہوا ہے۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں انکم ٹیکس کی مد میں 358 ارب روپے حاصل ہوئے، سیلز ٹیکس سے حاصل کردہ ریونیو426 ارب، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 56 ارب اور کسٹمز ڈیوٹی 164 ارب رہا۔ ایف بی آر نے پہلی مرتبہ سال کی پہلی سہ ماہی میں گراس اور نیٹ ریوینیو 1 کھرب سے زائد اکھٹا کیا ہے۔ سہ ماہی کا کل گراس ریوینیو 1052 ارب روپے ہے۔

ریکارڈ سہ ماہی میں حاصل ہونے والے ریوینیو کے باوجود رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 48 ارب روپے کے ریفنڈز جاری ہوئے ہیں جبکہ پچھلے سال جاری کردہ ریفنڈز 26.5 ارب روپے کے تھے،ریفنڈز اضافہ کی بدولت معاشی سرگرمیوں میں بہتری آئی ہے۔

کرونا وبا کے باعث معیشت کی سست روی اور حکومت کے فنانس ایکٹ 2020 میں ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مد میں خاطر خواہ ٹیکس ریلیف دینے کے باوجود ایف بی آر نے قابل تحسین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جو کہ ٹیکس گزاروں کا حکومت کے ریوینیو اقدامات پر اعتماد کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

ایف بی آر نے ریونیومیں بہتری لانے اور سہولیات کی فراہمی کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں، ان میں سے لارج ٹیکس پیئر آفس ملتان اور کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد کی تشکیل ہیں۔

Leave a reply