ایف سی ہیڈکوارٹر ژوب میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد عاطف مجتبٰی، کمشنر ژوب ڈویژن ،ڈپٹی کمشنر ژوب، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

کھلی کچہری میں ژوب کے علاقوں میں درپیش مسائل کے حل، امن و استحکام کے قیام، ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی مرتب کرنے پر غور کیا گیا۔آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد عاطف مجتبٰی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ امن و اتحاد سے وابستہ ہے۔ عوام نے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہے اور ہم سب نے مل کر وطن دشمن عناصر کی سازشوں کو شکست دینی ہے۔ علاقے میں امن قائم رکھنے میں قبائلی عمائدین کا کردار نہایت اہم ہے۔قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری عوامی مسائل کے حل کا ایک اہم جزو ہے۔ ہم نے اپنے مسائل بیان کیے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ حکومت بلوچستان ان کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گی۔ کھلی کچہری کے دوران مقامی عمائدین نے تعلیم وصحت اور روڈز کی حالتِ زار اور سیکورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جو علاقے کی معاشی اور سماجی ترقی میں مددگار ثابت ہوگا۔شرکاء نے اس عزم کا ا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی خوشحالی اور امن کے لیے بلوچستان حکومت، سیکیورٹی فورسز ، ضلعی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔
balochistan

Shares: