فنانشل کرائمز انفورسمنٹ نے کیا بھارت کو بے نقاب،بھارت کے درجنوں بینک منی لانڈرنگ میں ملوث

0
35

فنانشل کرائمز انفورسمنٹ نے کیا بھارت کو بے نقاب،بھارت کے درجنوں بینک منی لانڈرنگ میں ملوث

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے 44 بینک منی لانڈرنگ میں ملوث ہائے گئے،فنانشل کرائمز انفورسمنٹ نے رپورٹ جاری کر دی ،

بھارتی بینکوں کی 3201 غیرقانونی ٹرانزیکشنز کے ذریعے ایک ارب53 کروڑ ڈالر منی لانڈرنگ کی گئی، خبر رساں ادارے کے مطابق
انڈین پریمیئر لیگ میں بھی منی لانڈرنگ کا استعمال کیاگیا،رپورٹ کے مطابق یہ پیسہ کہاں گیا کس نے استعمال کیا سوالات پیدا ہوگئے ۔

بینکوں میں بھارتی پنجاب نیشنل بینک، کوٹک مہاندرا، ایچ ڈی ایف سی بینک، کنارہ بینک شامل ہیں، اس کے علاوہ انڈس لینڈبینک اور بینک آف بروڈبھی منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں ۔ جاری ہونے والی حالیہ یو این رپورٹ میں کیرالہ اور آسام کے دہشتگرد گروپوں کی موجودگی کی بھی نشاندہی کی گئی ہے،بھارت میں منی لانڈرنگ میں بھارتی نوادرات کے سمگلرز بھی ملوث ہیں ،سونے اور ڈائمنڈ میں بھی منی لانڈرنگ کی گئی ۔

Leave a reply