میرپورخاص:کینال آفس کا سٹور کیپر2 روز سے غائب،اغواء کاخدشہ

میرپورخاص ,باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )کینال آفس کا سٹور کیپر2 روز سے غائب،اغواء کاخدشہ
مٹھڑاؤ کینال آفس کا سٹور کیپر اعجاز لغاری دو روز گذرنے کے باوجود بازیاب نہ ہو سکا۔اعجاز لغاری کی بیمار والدہ، گھریلو ملازمہ اور مبینہ اغوا کار کے بھائی کا ڈائریکٹر کینال آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ،اعجاز لغاری کی بازیابی کا مطالبہ
2 دن گزرنے کے باوجود پولیس نے اعجاز لغاری کے اغوا کا مقدمہ درج نہیں کیا۔اعجاز لغاری کے رشتے داروں نے کہا ہے کہ اعجاز لغاری کے اغواء میں محکمہء تعلیم کے ملازم امین مگسی، عمرشر رضوان اور اقبال شیخ ملوث ہیں۔