سیلابی ریلا چھوڑنے کا خدشہ: انڈس کمشنر کی بھارتی ہم منصب کو خط

0
55

اسلام آباد:بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں دو لاکھ کیوسک تک کا بڑا سیلابی ریلا چھوڑنے کے خدشے کے پیش نظر انڈس کمشنر مہر علی شاہ نے بھارتی ہم منصب کو فوری طور پر خط لکھ دیا۔

انڈس کمشنر مہر علی شاہ نے ہنگامی خط میں کہا ہے کہ دریائے راوی کے نزدیک بھارتی علاقے گورداسپور میں علاقے خالی کرانے کی اطلاعات ہیں، بھارتی کمشنر معاملے کی سنگینی کے پیش نظرفوری جواب دیں۔

بھارت کی آبی جارحیت جاری ؛ سیلابی پانی چھوڑ کرپاکستان کی مشکلات میں اضافہ کردیا

بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں 2لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے کا خدشہ ہے۔ سیلابی ریلے کے اگلے 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں، لائیواسٹاک اور بیراجوں کوخطرہ ہوگا۔

واضح رہے کہ 3 دن قبل سیلابی صورتحال کے باعث دریا کے ملحقہ علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا تھا۔

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پاکستان آبی جارحیت کرنے کا فیصلہ کرلیا

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافے کے بعد ملحقہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سےدریا کے کنارے رہنے والے مکینوں کو مال مویشی سمیت محفوظ مقامات منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئی۔

Leave a reply