وفاقی اور صوبائی حکومتیں بدل گئیں ،بی ایم پی ڈان کوکوئی تبدیل نہ کرسکا۔لغاری سرداربھی اس کا کچھ نہ بگاڑسکے

وفاقی اور صوبائی حکومتیں بدل گئیں ،بی ایم پی ڈان کوکوئی تبدیل نہ کرسکا۔لغاری سرداربھی اس کا کچھ نہ بگاڑسکے
بی ایم پی میں لائن آفیسر کی سرپرستی میں منشیات فروشوں کا نیٹ ورک قائم،منشیات فروشوں کوکھلی چھٹی،بارڈر ملٹری پولیس کی تمام چیک پوسٹیں کراس کرکے آنے والامنشیات سمگلر گرفتار ،13 کلو گرام چرس برآمد،مقدمہ درج

باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ، تفصیلات کے مطابق وفاقی اور پنجاب کی بزدارحکومت تبدیل ہوگئی لیکن بزدارسرکارکاخاص بارڈرملٹری پولیس ڈیرہ غازیخان میں تعینات لائن آفیسرنجیب قیصرانی جوکہ کسی ڈان سے کم نہیں ہے عرصہ چارسال سے پوری بی ایم پی پرقابض ہے اور سیاہ سفید کامالک ہے ،ذرایع کاکہناہے کہ لاکھوں روپے لیکر بین الصوبائی چیک پوسٹوں اور تھانوں پر دفعدار(ایس ایچ او )اورعام سوار(کانسٹیبل) تعینات کئے جاتے ہیں،بھاری رقوم کے بدلے سمگلروں کوکھلی چھٹی دی گئی ہے وہ جوچاہیں بلاروک ٹوک جہاں چاہیں لے جاسکتے ہیں

،دوسری طرف ذرائع کایہ کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار کا بھائی جوکہ بی ایم پی تمن بزدار کارسالدار ہے جب عثمان بزدار وزیراعلیٰ بناایک دن بھی ڈیوٹی نہیں کی ،لائن آفیسرنجیب قیصرانی اس کافرنٹ مین ہے ،حکومت تبدیل ہونے کے باوجود یہ شخص جوڑتوڑکاماہر اوراتنابااثرہے کہ اسے بی ایم لائن آفیسرکی سیٹ پکی کی ہوئی ہے ،ذرائع کہناہے کہ اس شاطر شخص نے اپنے خاص بندے کے ذریعے صوبائی وزیرخزانہ ووزیربلدیات سرداراویس احمد لغاری کوبھی رام کرلیا۔یہ شخص بی ایم پی کمانڈنٹ پر بھی بھاری ہے جواختیارات ہونے کے باوجود اس شخص کاتبادلہ نہیں کرسکتا ،منشیات سمگلروں سے اس کے مراسم اتنے مضبوط ہیںجس کی مثال گزشتہ روزپیٹرولنگ پوسٹ تونمی موڑ کی کارروائی ہے جنہوںنے بلوچستان سے پنجاب منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بین الصوبائی منشیات سمگلرعبدالستارکی کارکے خفیہ خانوں سے 13 کلو گرام چرس برآمدکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔حالانکہ یہی کابی ایم پی کے چارتھانے اورتین چیک پوسٹیں کراس کرکے پنجاب پولیس کی حدود میں پکڑی گئی۔منشیات سمگلنگ کایہ سلسہ بلاروک ٹوک کئی سالوں سے جاری ہے،ذرائع کاکہناہے گذشتہ کئی سالوں سے کھرفورٹ منرومیں سابق ایس ایچ اوبواٹہ نصراللہ لغاری اورسابق ایس ایچ اواقبال لغاری، عبدالغفور بجرانی ،مظہرقائمانی او رامان اللہ علیانی کے ذریعے چیک پوسٹوں سے پکڑی جانے والی منشیات بیچی جاتی ہیں، سخی سرور میں بی ایم پی اہلکار پرویز کلوئی جو کہ لائن آفیسر نجیب قیصرانی کا دست راست سمجھا جاتا ہے منشیات بیچتاہے جبکہ تونسہ میں منشیات کی سپلائی سرکاری ڈالے پر لائن آفیسرخودلے کرجاتارہاہے جہاں ذوالفقار عرف زلفا قیصرانی جوکہ اشتہاری ملزم قادرا قیصرانی کاکزن ہے ،قادراقیصرانی ریکارڈ یافتہ کرائمنل ہے اس کی ملاقات اسی لائن آفیسر نے سابق بی ایم پی کمانڈنٹ اورموجودہ ڈپٹی سیکرٹری بلدیات حمزہ سالک سے کرائی تھی،ماضی قریب میں لائن آفیسر اسی اشتہاری قادراقیصرانی سے بی ایم پی تھانوں کی خفیہ مانیٹرنگ کرتاہے۔اسی طرح گزشتہ سال تھانہ بوٹہ میں ایس ایچ اونصراللہ لغاری کی تعیناتی کے دوران ایک ٹرک نمبری 7987Kسے چیک پوسٹ بواٹہ پر 89 کلو چرس کی برآمدگی شو کی گئی تھی جبکہ اس کے مقدمہ نمبر 21/21کے ملزمان کو لاکھوں روپے رشوت لیکر موقع پر چھوڑ دیا گیاتھا اسی ٹرک میں موجود ساٹھ کلو چرس اپنے تھانہ کھر اور تھانہ فورٹ منرو کی حدود میں منشیات فروشوں کو پہنچائی جا رہی تھی جس کی اطلاع اس وقت کے کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک کو مل گئی تو اس اطلاع پر بی ایم پی کمانڈنٹ نے فوری نوٹس لیااورسرکل آفیسر کریم نواز خان لغاری کوفوری کارروائی حکم دیا، چھٹی پر ہونے کے باوجود سرکل آفیسر کریم نواز خان لغاری نے ایس ایچ او تھانہ کھر امیر حمزہ لغاری کے ساتھ مل کر چھاپہ مار کر ساٹھ کلو چرس مزید برآمد کر لی تھی جس پر اس وقت کے کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک نے ایس ایچ او تھانہ بواٹہ نصر اللہ لغاری کو لائن حاضر کر دیا تھا بعد ازاں وہی منشیات اسی مقدمہ کی ضمنی میں ڈال دی گئیں،

لائن آفیسر نجیب قیصرانی کی پشت پناہی سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارکابھائی بی ایم پی رسالدار عمربزدارکررہاتھا اس وجہ سے اس وقت کے کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک کو اس کے محکمانہ کارروائی سے روک دیاگیا،جس کے خلاف آج تک کوئی کارروئی نہ ہوسکی نجیب قیصرانی آج بھی بی ایم پی لائن آفیسرکی کرسی پربراجمان ہے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی تبدیلی بھی اس کاکچھ نہ بگاڑسکی۔

Leave a reply