کراچی والو! عمران‌ خان تمہیں خوش دیکھنا چاہتے ہیں، بہت جلد اہم اعلان ہوگا ، اسد عمر

0
45

اسلام آباد:کراچی والو! عمران‌ خان تمہیں خوش دیکھنا چاہتے ہیں، بہت جلد اہم اعلان ہوگا ،اطلاعات کےمطابق وفاقی حکومت نے کراچی کے شہریوں کو جلد بڑی خوشخبری سنانے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جلد ہی کراچی والوں کوبڑی خوشخبری دےگی اور کراچی کی تمام محرومیاں دورکی جائیں گی۔اسد عمر کا کہنا تھا

اسد عمر نے کہا کہ این سی اوسی کےذریعےکراچی میں تبدیلیاں جلدمتوقع ہیں،کراچی معاشی حب ہےاس کےساتھ صرف سیاست کی گئی،تمام بنیادی حقوق سےمحروم رکھاگیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ موجود ہے، پاکستان کی ترقی کراچی کی ترقی میں ہے، اٹھارویں ترمیم کے باوجود سب کا مقصد ایک ہو تو کام کیا جاسکتا ہے، وفاقی حکومت جلد ہی کراچی والوں کوبڑی خوشخبری دےگی اور کراچی کی تمام محرومیاں دورکی جائیں گی۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں بارشوں کے بعد سندھ کی صورت حال اور خصوصاََ کراچی کے معاملات پر غور کیا گیا۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا ہےکہ کل ہونے والے اس ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کےعوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے،کراچی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Leave a reply