فیس کم نہ کرنے پر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے کیا کیا سخت اقدام ؟
فیس کم نہ کرنے پر محکمہ اسکول ایجوکیشن کا سخت اقدام
باغی ٹی وی عدالتی احکامات کے باوجود اسکول کی فیسوں میں کمی کیوں نہ کی؟ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے فیسوں میں کمی نہ کرنے والے 28 اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی.رجسٹریشن منسوخ ہونے والے اسکول پنجاب کے صوبائی دارلحکومت کے ہیں.بیکن ہاوس اسکول سسٹم کی 9 برانچز کی رجسٹریشن کینسل کردی گئی:کینال کیمپس، علامہ اقبال ٹاون، بحریہ ٹاون، گلبرگ، والٹن اور ڈیفنس کیمپس کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی
: لاہور گرائمر اسکول کی بھی 9 برانچز کی رجسٹریشن کینسل کردی گئی:لاہور گریمر اسکول کے گلبرگ، جوہر ٹاون، کینٹ، ٹاون شپ اور ڈیفنس کیمپس شامل
ہیں . لاکاس اسکول کی بھی چاروں برانچز کی رجسٹریشن کینسل کی گئی .روزنز اسلامک اور اسکول آف اسلامک لرننگ کی رجسٹریشن کینسل کر دی گئی
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے رجسٹریشن منسوخ ہونے والے نجی اسکولز کو نوٹسز جاری کردیے