الیکشن کمیشن کی فہمیدہ مرزا کو جی ڈی اے کا انتخابی نشان دینے سے معذرت

محمد حسام مرزا کو جی ڈی اے کا پارٹی ٹکٹ اور انتخابی نشان اسٹار الاٹ ہو چکا ہے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کا انتخابی نشان دینے سے معذرت کر لی۔

باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن نے این اے 233 بدین سے فہمیدہ مرزا کو جی ڈی اے کا انتخابی نشان الاٹ کرنے پر فیصلہ جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے کاغذات ریٹرننگ افسر اور ٹریبیونل نے مسترد کئے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو سندھ ہائی کورٹ سے 18 جنوری کو ریلیف ملا۔

حکمنامے کے مطابق این اے 223 بدین سے جی ڈی اے کے محمد حسام مرزا کو جی ڈی اے کا انتخابی نشان اسٹار الاٹ ہو چکا تھا، فارم 33 کے مطابق محمد حسام مرزا کو جی ڈی اے کا پارٹی ٹکٹ اور انتخابی نشان اسٹار الاٹ ہو چکا ہے، حسام مرزا ابھی تک میدان میں ہیں اور انہوں نے کاغذات نامزدگی آج تک واپس نہیں لیے۔

عمران خان اور بشری بی بی کے غیر شرعی نکاح کیخلاف درخواست …

حکم نامے میں کہا گیا کہ ایک وقت میں ایک انتخابی نشان ایک سیاسی جماعت کے دو امیدواروں کو الاٹ نہیں ہو سکتا پارٹی سرٹی فیکیٹ دینے اور انتخابی نشان الاٹمنٹ کے مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جی ڈی اے کے امیدوار کو پہلے ہی انتخابی نشان الاٹ ہو چکا ہے، اس مرحلے پر اس پر نظر ثانی نہیں ہو سکتی، ریٹرننگ افسر فارم 33 کو دوبارہ ریوائز کرے، آر او فارم 33 میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا نام بطور آزاد امیدوار شامل کرے، آر او نے پہلے ہی جی ڈی اے کا انتخابی نشان حسام مرزا کو الاٹ کر رکھا ہے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو آزاد امیدواروں کے انتخابی نشان میں سے کوئی نشان الاٹ کیا جائے۔

غیرقانونی بھرتیاں کیس، چوہدری پرویز الہیٰ سمیت دیگر فردِ جرم کیلئے طلب

کے پی میں پی ٹی آئی کو میں نے بنایا میں ہی اس کا صفایا …

Comments are closed.