ٹھٹھہ : دھابیجی پولیس کی کارروائی،خاتون گٹکاسپلائیر گرفتار
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)دھابیجی پولیس کی کارروائی،خاتون گٹکاسپلائیر گرفتار
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دھابیجی انسپکٹر غلام علی لاکھو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر آچار سالار لنک روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے 1 خاتون ملزمہ سبینا زوجہ سہیل اختر میمن کو گرفتار کرکے لیا۔
دوران کارروائی پولیس نے 60 کلو چورا سپاری،60 پیکٹ راجا جانی تمباکو پتی، 48 پیکٹ نجمہ تمباکو پتی اور 200 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد کرکے ملزمہ کے خلاف تھانہ دھابیجی میں گٹکاایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔