اسکول میں اپنے بچےکےساتھ کھیلنےوالی خاتون ٹیچرمعطل والدین،اساتذہ سمیت ہرکسی محکمہ اس حرکت پرسخت افسوس

0
34

میانوالی :اسکول میں اپنے بچے کے ساتھ کھیلنے والی خاتون ٹیچر معطل،والدین ، اساتذہ سمیت ہرکسی محکمہ اس حرکت پرسخت افسوس ،اطلاعات کے مطابق میانوالی میں ایک خاتون ٹیچر کو اسکول میں اپنا نو عمر بچہ لانے پر مبینہ طور پر معطل کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق میانوالی کی تحصیل پپلاں میں محکمہ تعلیم کے حکام نے ایک سرکاری اسکول کا اچانک دورہ کیا تو اس دوران انہوں نےدیکھا کہ ایک کلاس میں خاتون استاد عشرت ستار اپنے بچے کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔

 

 

نوٹیفکیشن کے مطابق خاتون قواعد کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئیں، اس لیے انہیں معطل کردیا گیا۔

خاتون استاد کی معطلی کے بعد سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی ہے اور صارفین وزیر تعلیم پنجاب مراد راس سے خاتون استاد کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

 

 

صارفین نے اسکول ٹیچر کو برطرف کرنے کو امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک استاد کو بھی وہی عزت ملنی چاہیے جو معاشرے کے دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کو دی جاتی ہے۔

 

https://twitter.com/smjq_official/status/1310556132134457351

ایک صارف نے سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کسی تقریب سے خطاب کررہی ہیں جب کہ انہوں نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے شیر خوار بچے کے ساتھ پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔

 

 

https://twitter.com/Anonymou5z/status/1310612721960980480

بعض صارفین نے پشاور کی ایک خاتون اسسٹنٹ کمشنر اور پنجاب پولیس کی ایک سابق افسر کی تصاویر بھی ٹوئٹ کی ہیں جنہیں دوران ڈیوٹی اپنے نوعمر بچوں کو سنبھالنے پر خوب پذیرائی مل چکی ہے۔

Leave a reply