فیروزخان کا جنسی ہراسانی کا سامنا کرنے والی خواتین کی مدد کے لیے انفرادی سطح پر پورٹل بنانے کا اعلان

0
31

شوبز سے عراضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار فیروز خان نے جنسی ہراسانی اور دیگر معاشرتی دباؤ کا سامنا کرنے والی خواتین کی مدد کے لیے انفرادی سطح پر پہلا پورٹل بنانے کا اعلان کیا ہے۔

باغی ٹی وی :چند روز قبل لاہورموٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے اجتماعی زیادتی کے خوفناک واقعے اوراس سے قبل کراچی میں 5 سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد اسے جلا کرقتل کرنے سمیت ملک میں دیگر ہونے والے پے در پے واقعات نے عوام کو بوکھلا کر رکھ دیا ہے جہاں لوگ اور معروف شخصیات غم وغصے کا اظہار کر رہی ہیں وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس ظلم پر مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں اور ملزمان کو کڑی سزا دینے اور سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں-

خواتین کے تحفظ اور معاشرے سے ان غلیظ جرائم کو ختم کرنے کے لیے ہر شخص اپنا کردار ادا کرنے کو تیار نظر آتا ہے چند روز پہلے شوبز فنکارون نے سماجی کارکنوں کے ساتھ مل کر اسی حوالے سے کراچی پریش کلب کے باہر پُرامن احتجاج بھی کیا تھا اور ان مسائل کے حل کے لئے اپنی رائے کا اظہار بھی کیا تھا-

تاہم اب فیروز خان بھی ان واقعات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے عملی طور پر خواتین کی مدد کرنے میدان میں آگئے ہیں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خواتین کے تحفظ کے لیے ایک پورٹل بنانے کا اعلان کیا ہے جس پر ہراسانی کا شکار ہونے والی خاتون مدد طلب کرسکتی ہیں۔ یہ انفرادی سطح پر پہلی بار بنایا گیا پورٹل ہوگا۔
https://www.instagram.com/p/CFJzky3Boml/?igshid=1d0xd56hqszi5
فیروز خان نے ہراسانی یا ظلم کا شکار ہونے والی خواتین کو یہ پیغام بھی دیا کہ وہ مضبوط رہیں اور مجرموں سے کبھی خوفزدہ نہ ہوں، بہادری سے اپنے حقوق اور انصاف کے لئے ڈٹ جائیں مذکورہ پورٹل پر رابطہ کریں ہم آپ کے پیغامات کا فوری جواب دیں گے اور ہر لڑکی کو انصاف دلائیں گے۔
https://www.instagram.com/p/CFH-e_zAWg-/?utm_source=ig_embed

Leave a reply