فیروز خان کا پاکستانی دورے پر آئے ترک اداکار جلال آل سے ملنے کی خواہش کا اظہار

0
64

پاکستانی اداکار فیروز خان نے پاکستانی دورے پر آئے ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں عبدالرحمن کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلال آل سے ملنے کی خواہش ظاہر کردی۔

باغی ٹی وی :جلال آل دو دن قبل 7 جنوری کو ترک فلم و ڈراما ساز کمال تکیدین سمیت دیگر افرد کے ساتھ پاکستان پہنچے تھے پاکستان پہنچنے کے بعد جلال آل نے عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید سے ملاقات کرنے کے علاوہ گزشتہ روز 8 جنوری کو وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی تھی۔

وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ طور پر جلد ہی بنائے جانے والے ڈرامے ‘ترک لالا’ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد جلال آل نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی اور کشمیری جھنڈے سمیت ترک جھنڈے کے ساتھ کمرے میں کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے اردو میں پاکستانیوں کے لیے محبت کا پیغام جاری کیا تھا لکھا کہ سرخ ہلالی پرچم کی کمی پورے کرتے ہوئے آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے بہن بھائی ترک آپ کو سلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے لیے دعا گو ہیں۔

ساتھ انہوں نے لکھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہےآسلام آباد سے تمام پاکستانی بہن بھائیوں کو سلام پیش کرتا ہوں

انہوں نے #جمعہ مبارک # کشمیر# پاکستان #اسلام آباد نھی استعما ل کئے-

جلال آل کی اس پوسٹ پر اداکار فیروز خان نے ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

جلال آل کی مذکورہ پوسٹ پر عمران عباس سمیت دیگر شخصیات نے کمنٹس کرکے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جب کہ مداحوں نے بھی ان کی تعریفیں کیں۔

جلال آل کی تصویر پر اداکار فیروز خان نے ان کے لیے محبت کا پیغام لکھتے ہوئے ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ترک اداکار کو پیغام دیا کہ اگر انہیں کسی چیز کی ضرورت ہو تو وہ ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

فیروز خان کے کمنٹس پر جلال آل نے بھی جواب دیا اور ان کی جانب سے ملاقات کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے رابطہ کریں گے۔

جلال آل کی جانب سے فیروز خان کی دعوت قبول کیے جانے کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں اداکار ملاقات کریں گے، تاہم دونوں کب تک ملیں گے یہ واضح نہیں ہے۔

دوسری جانب اداکار عمران عباس نے بھی ترک اداکار کی پوسٹ پر محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپ اور تمام ترکش بہنوں اور بھائیوں سے محبت کرتے ہیں اور دعا ہے کہ وقت ہماری قوموں کو مزید قریب لائے-

عمران عباس کے جواب میں جال آل نے دعائیہ کلمات لکھتے ہوئے کہا کہ کیوں نہیں ہم دو ریاستیں اور ایک قوم ہیں اور ہمارے ملک اور قومیں ہمیشہ ایسے ہی ایک دوسرے کے ساتھ جڑی رہیں گی انشاءاللہ –

انہوں نے عمران عباس سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جلد ہی انہیں ترکی دیکھنے کے خواہشمند ہیں- ساتھ ہی انہوں نے ترکی اور پاکستان بھائی چارہ زندہ باد لکھا-

ارطغرل غازی کا عبدالرحمٰن الپ فیروز خان سے ملنے کے لئے بے چین

پاکستان اور ترکی کا مشترکہ طور پربرصغیر کے مشہور کردار ترک لالہ پر ڈرامہ بنانے کا فیصلہ

Leave a reply