فیروزسنز اورسرل فارما پاکستان نےکرونا وائرس کےعلاج کے لیےمہنگاترین انجیکشن متعارف کروا دیا

0
29

لاہور:فیروزسنز اورسرل فارما پاکستان نےکرونا وائرس کےعلاج کے لیےمہنگاترین انجیکشن متعارف کروا دیا ،باغی ٹی وی کے مطابق فیروزسنزاورسرل فارما پاکستان نے کرونا وائرس سے پیداہونے والی بیماری کے خاتمے کے لیے ایک نہایت ہی مہنگا ترین انجیکشن متعارف کروا دیا

باغی ٹی وی کے مطابق یہ انجیکشن مارکیٹ میں دستیاب ہے ، رپورٹ کے مطابق یہ ایک 11 ٹیکوں پرمشتمل کورس ہے ، جس کے ایک ٹیکے کی قیمت بیس ہزارروپے ہے جبکہ اس پورے کورس کی کل قیمت دو لاکھ بیس ہزارروپے ہے

باغی ٹی وی کے مطابق اس انجیکشن کے حصول کےلیے ڈاکٹرنسخہ ہونا ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اوراشٹام پیپربھی لازمی دینا ہوگا جس پریہ تحریرلکھی ہونی چاہیے کہ کسی بھی ری ایکشن کی صورت میں کمپنی ذمہ دارنہیں ہوگی

ادھر ذرائع کے مطابق یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ متعارف کروایا جانے والا انجیکشن گورنمنٹ آف پاکستان سے منظ‌ور ہوگیا ہے یانہیں بہرکیف یہ ایک اچھی خبر ہے ان کے لیے جو صاحب استطاعت ہیں اوروہ مریض جوانتہائی غریب ہیں‌ ان کے لیے یہ خبراوربھی تکلیف دہ بن کرگری ہے کیونکہ انجیکشن کی اتنی قیمیت تو کبھی بھی ادانہیں کرسکیں‌گے

Leave a reply