غیراخلاقی ویڈیو شیئرکرنا سنگین جرم،عامرلیاقت کی فیملی نے درخواست نہیں دی،ایف آئی اے
غیراخلاقی ویڈیو شیئرکرنا سنگین جرم،عامرلیاقت کی فیملی نے درخواست نہیں دی،ایف آئی اے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ ملک کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے کے حوالہ سے ایف آئی اے نے جواب جمع کروایا ہے
ایف آئی اے کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار متاثرہ فرقی نہیں ہے، عامر لیاقت کے اہلخانہ کی جانب سے کسی قسم کی درخواست وصول نہیں ہوئی ہے، غیر اخلاقی ویڈیو شیئر کرنا سنگین جرم ہے ،ایف آئی اے کو کاروائی کا اختیار بھی ہے تا ہم درخواست گزار متاثرہ فریق کے معیار پر پورا نہیں اترتا ہے
ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں جمع جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کی جانب سے جس ویڈیو کا دعویٰ کیا گیا ہے اس سے متعلق کوئی شواہد نہیں دیئے گئے اور درخواست گزاراس طرح کی شکایت کرنے کا مجاز نہیں عدالت سے استدعا ہے کہ اس درخواست کو مسترد کیا جائے،عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 14 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کی رپورٹ پر دلائل طلب کرلیے
سماجی تنظیم نے دانیہ ملک کے خلاف سیشن عدالت میں درخواست دائر کررکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت ایف آئی اے کو دانیہ ملک کے خلاف کارروائی کا حکم دے کیوں کہ دانیہ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی ہیں
واضح رہے کہ عامر لیاقت کی موت سے قبل عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ نے ان سے خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا اور ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی جس کو لے کر عامر لیاقت شدید پریشان تھے، عامر لیاقت مسلسل کہتے تھے کہ مجھ پر تہمت لگائی گئی ہے،اس چیز کو لے کر وہ کافی پریشان تھے،
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ہیں
عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم
عامر لیاقت کی سیٹ پر تحریک انصاف نے اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا ہ
عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔
عامر لیاقت کی موت کے بعد انکے چاہنے والے غم میں مبتلا ہیں، عامر لیاقت کی موت کیسے ہوئی یہ معمہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کیونکہ لواحقین نے لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں کرنے دیا تھا، عامر لیاقت کی موت ابتدائی رپورٹ کے مطابق کمرے میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوئی تھی، عامر لیاقت کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں کی گئی تھی، عامر لیاقت کی موت پر کے الیکٹرک کے خلاف مقدمے کی اندراج بھی ایک تھانے میں جمع کروائی گئی ہے