آئیں مل کرجرائم کا خاتمہ کریں : ایف آئی اے نے سائبرکرائم کے خلاف آگہی مہم شروع کردی

0
82

اسلام آبادآئیں مل کرجرائم کا خاتمہ کریں : ایف آئی اے نے سائبرکرائم کے خلاف آگہی مہم شروع کردی ،باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نےسائبرکرائمز کے خلاف آگہی مہم جوئی کے لیے معاشرے کے دیگرافراد سے بھرپورکردار ادا کرنے کی درخواست کردی ہے ،

باغی ٹی وی کےمطابق ایف آئی اے کے ڈائریکٹرسائبرکرائم ونگ نے اپنے ایک پیغام میں درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سائبرکرائمز کے خلاف اس مہم ہمیں ایف آئی اے کی مدد کرنی چاہیے اوراس حوالے سے اپنے چاہنے والوں کو بھی آگاہ کرنا چاہیے ، تاکہ جلد از جلد جرائم پرقابو پایا جاسکے

اپنے پیغام ڈائریکٹرایف آئی اے نے ایسے ان تمام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ جن کے چاہنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے وہ اس مہم میں بھرپورساتھ دیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایف آئی اے نے پاکستان کی معروف صحافی شخصیت سے بھی کہا ہے کہ ان کے چاہنے والوں کی لاکھوں کی تعداد کو ‌ ایف آئی اے کی اس مہم کو اپنے لوگوں تک پہنچائیں اوران کو آگاہ کریں کہ کس طرح فراڈ اوردھوکے سے بچا جا سکتا ہے ،

Leave a reply