کرکٹ بورڈ پر کالے بادل مُنڈلانے لگے،ایف آئی اے کی اہم پیش رفت

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ پرکالے بادل منڈلانے لگے ، کرپشن کیس کا پہلا شکار سبحان احمد ،مزید کون لوگ گرفت میں آئیں گے بہت جلد پتہ چل جائے گا ، اطلاعات کےمطابق کرکٹ بورڈ میں کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر کی درخواست پر ایف آئی اے کی انتہائی پیش رفت جاری ہے

پی ٹی آئی رہنما جاوید بدرکی طرف سے اس سے قبل دو دفعہ خط لکھنے کے باوجود پی سی بی نے ایف آئی اے کو مالی ریکارڈ فراہم نہیں کیا ،جاوید بدرکہتے ہیں کہ اس کی طرف سے اب تیسری دفعہ چیف آپریٹنگ آفیسر کو ڈپٹی ڈآریکٹر ایف آئی اے کی طرف سے خط لکھا گیا ہے

لوٹنے والے بھی نبض شناس،گرفتارسرکاری ڈاکوکے حیرت انگیز انکشافات

خط میں پی ایس ایل آڈٹ رپورٹ بنک اکاؤنٹ کی تفصیل میڈیا رائٹس کا کُنٹریکٹ انڈیا سے کیس ہارنے کی تفصیل مانگی گئی ہے خط میں صاف لکھا ہے کہ کرکٹ بورڈ ایف آئی اے کے ساتھ تعاون نہیں کررہا ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی کے سی او او سُبحان احمد کے استعفی دینے کی وجہ بھی ایف آئی اے تفشیش ہے

ٹیلی نارپاکستان نے ناروے میں قرآن جلانے کی مذمت کردی

سُبحان احمد پر پہلے بھی کرپشن کے الزامات ہیں جاوید بدر کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو اب فوری چھاپہ مار کر پی سی بی کا ریکارڈ قبضے میں لینا چاہیاسُبحان احمد کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے نہیں تو سیٹھی کی طرح وہ بھی بھاگ جاۓ گا

افغان طالبان سے امن معاہدے کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں‌:متکبرٹرمپ کوجھکنا پڑگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن پر بات کرتے ہوئے جاوید بدرکا کہنا تھا کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کرپشن پکڑنے کی بجاۓ چُھپارہے ہیں ، جاوید بدر نے کرکٹ میں‌کرپشن کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کےبارے میں کہا کہ اگر ہماری حکومت کرکٹ بورڈ نا ٹھیک کرسکی تو مُلک کس طرح ٹھیک کرے گی

Comments are closed.