سنئیر صحافی کوایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر نیشنل پریس کلب کی شدید الفاظ میں مذمت

0
35

نیشنل پریس کلب نے سینئر صحافی اور ایڈیٹر ان چیف روزنامہ جناح آن لائن انٹرنیشنل نیوز نیٹ ورک محسن جمیل کو ایف آئی اے کی طرف سے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے-

باغی ٹی وی : نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سینئر صحافی محسن جمیل کو ایف آئی اے کی طرف سے نوٹس کے ذریعے طلب کرنا آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کے مترادف ہے منی لانڈرنگ کیس میں انہیں زبردستی ملوث کرنے کی کوشش کی جا رہی ہےجب کہ ایف آئی آر میں ان کا نام بھی نہیں ہے –

ایف آئی اے کاسب انسپکٹر تاجروں اور صنعتکاروں کو بلیک میل کرنے لگا

پریس کلب کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا کہ محسن جمیل بیگ کو گرفتار کرنے کی دھمکیاں حکومت پہلے بھی دے چکی ہے اور اب ایف آئی اے کے ذریعے انہیں ہراساں کرنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہےاور اس طرح صحافیوں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے-

بیان میں واضح کیا گیا کہ ایم پی سی اس معاملے پر خاموش نہیں بیٹھے گی حکومت اس کا نوٹس لیں اور محسن جمیل بیگ سمیت متعدد سینئر صحافیوں کو نوٹس دینے کا سلسلہ بند کرے ورنہ آئینی قانونی راستہ اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا-

Leave a reply