بریکنگ،منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شریف بری

0
34

عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شریف کو بری کردیا
وزیراعظم شہباز شریف اورحمزہ شہبازمبینہ منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری ہو گئے اسپیشل کورٹ سینٹرل کےجج اعجاز اعوان نے فیصلہ سنایا عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں

شہباز شریف خاندان کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمہ, ایف آئی اے کی جانب سے چالان والیم 7 پر مشتمل تفصیل عدالت میں جمع کروا دی گئی

شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ نومبر 2020میں درج کیا گیا جولائی 2021 میں ملزمان نے ضمانتوں کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کیا ایف آئی اے نے مارچ 2022 میں مقدمے کا چالان اسپیشل سینٹرل کورٹ میں جمع کروایا ملزمان پر 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا گیا چالان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا تھا ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ چالان میں 100 گواہوں کی لسٹ جمع کروائی گئی تھی سلمان شہباز،طاہرنقوی اور لک مقصود کو اشتہاری قرار دیا گیا ملزم ملک مقصود اور جے آئی ٹی کے سربراہ ڈاکٹر رضوان انتقال کر چکے ہیں

واضح رہے کہ شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے سپیشل کورٹ میں زیر سماعت تھا، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز خود عدالت میں پیش ہو چکے ہیں، یہ کیس سابق وزیراعظم کے سابق مشیر شہزاد اکبر کی جانب سے بنایا گیا ہے

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

 

Leave a reply