ایف آئی اے نے بینک گولڈ اسکینڈل فراڈ میں نامزد 11 خواتین سمیت 14 ملزمان کی تفصیلات طلب کرلی

0
24

نجی بینک گولڈ اسکینڈل تحقیقات کے حوالے سے ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے 27 منی ایکسچینج کمپنیوں سے تفصیلات طلب کرلیں۔

نجی بینک گولڈ اسکینڈل تحقیقات کے حوالے سے ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے 27 منی ایکسچینج کمپنیوں سے تفصیلات طلب کرلیں۔ ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے نجی بینک کے گولڈ اسکینڈل فراڈ میں نامزد 11 خواتین سمیت 14 ملزمان کی ملک بھرمیں منی ٹرانزیکشنز کی تفصیلات طلب کی ہیں، اس معاملے پر 27 منی ایکسچینج کمپنیوں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔

مراسلہ کراچی،اسلام آباد ،لاہور،راولپنڈی،گجرات اور پشاور کی منی ایکسچینج کمپنیز کو ارسال کیا گیا ہے۔ تفصیلات 3اے کیٹیگری اور 24 بی کیٹیگری کی منی ایکسچینج کمپنیوں سے طلب کی گئی ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 3 مقدمات کے ملزمان کی غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی تفصیلات فراہم کی جائیں، مذکورہ مقدمات نجی بینک کے ملازمین اور پرائیویٹ پرسنز کے خلاف درج کئے گئے ہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ ٹوئٹر ملازمین کونکالنے سے امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر بھی منفی اثرات پڑنے کا واضح خدشہ چین اور سعودیہ نے حکومت کو 13ارب ڈالر کے مالی پیکیج کی یقین دہانی کرادی
ایف آئی آرکے اندراج کیلئے تھانے میں موجود ہیں ، پولیس درخواست وصول ہی نہیں کر رہی،زبیر خان نیازی

ملزمان کی ملکی سے غیرملکی کرنسی یا غیرملکی سے ملکی کرنسی کے حصول کی تفصیلات دی جائیں، کسی غیرملک سے کوئی ریمیٹنس آئی ہو تو اس کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں، غیرملکی کرنسی کی بیرون ملک ترسیل یا دیگر مالیاتی معلومات بھی فراہم کی جائیں۔ مقدمے کے مطابق ملزمان نے نجی بینک میں موجود صارفین کے زیورات اور سونے کی جگہ نقلی سونا رکھ دیا۔ ملزمان نے اصل سونا مختلف افراد کو فروخت کیا اور اس کی آمدنی سے جائیدادیں اورگاڑیاں خریدیں۔

Leave a reply