ایف آئی اے نے غیر ملکی شہریوں کو جعلی شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

0
29
مقصود چپڑاسی کی موت سے شریف خاندان کے مقدموں پراثر ہو گا؟ ایف آئی اے کا موقف آ گیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر ملکی شہریوں کو جعلی شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے نادرا ملازم سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں میگا سینٹر نادرا کا ڈیٹا انٹری آپریٹر موسیٰ عباسی اور غیرملکی شناختی کارڈ ایجنٹ معراج بھی شامل ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق تیسرے ملزم امین نے جعلی دستاویزات کے تحت شناختی کارڈ بنوایا، ملزم کا شناختی کارڈ نادرا ملازمین کی ملی بھگت سے بنا اور گرفتار ایجنٹ نے امین سے تیس ہزار رشوت طلب کی۔حکام کا کہنا ہے کہ فراڈ میں ملوث اب تک نادرا ملازمین سمیت تیرہ ملزمان گرفتار ہیں۔

یاد رہے گذشتہ ہفتےڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون وَن عامر فاروقی نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ نادرا سے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے لیے شناختی کارڈز بنوائے گئے ہیں۔

عامر فاروقی کا کہنا تھا کہ نادرا سے القاعدہ کے دہشت گردوں کو بھی کارڈز بنوا کر دیے گئے، بھارتی شہری عمران علی کا شناختی کارڈ بنایا گیا، جو صفورا حملے میں ملوث تھا۔

ڈائر یکٹر ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں بھی شناخت تبدیل کی گئی تھی، نادرا سے اللہ نذر اور قوم پرست دہشت گردوں نے بھی شناختی کارڈ بنوائے، عامر فاروقی کے بیان کے مطابق نادرا سے متعدد دہشت گردوں کے شناختی کارڈ بنوائے گئے ہیں۔

Leave a reply