پی سی بی میں کرپشن کے الزامات ، ایف آئی اے نے جاوید بدر کے کیس کی تفصیلات مانگ لیں

0
29

پی سی بی میں کرپشن کے الزامات ، ایف آئی اے نے جاوید بدر کے کیس کی تفصیلات مانگ لیں

باغی ٹی وی : ایف آئی اے نے کرکٹ بورڈ کو لکھ دیا کہ جاوید بدر کے کیس نمبر 383/19 میں ایف آئی اے کے تفشیشی آفیسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلال طارق کے پاس کرکٹ بورڈ میں ہونے والی کرپشن کے ثبوت موجود ہیں،پی ایس ایل 1اور2کی سپیشل آڈٹ رپورٹس کی تحقیقات کا معاملہ اب اور رخ اختیار کر گیا. پچھلے سال تقریبا دو سال سے جاری کیس میں پیش رفت نہ ہونے کے برابر ہے .

ایف آئی اے نے پی سی بی کو تفصیلات کی فراہمی کے لیے ایک اور لیٹر جاری کر دیا ۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے پی سی بی سے پیس رفت پر تحریری تفصیلات مانگ لیں،،

ڈیپارتمینٹل اکاؤنٹس کمیٹی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی یا دیگر ایجنسیز کی جانب سے کی گئی تھقیقات اور ایکشنز سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کیا جائے۔

سیکریٹری آئی پی سی کی سربراہی میں پی ایس ایل 1اور2پر سپیشل آڈٹ رپورٹ مرتب کی گئی تھی .پی سی بی مرتب کردہ رپورٹ کے 72آڈٹ پیراز سے متعلق پی اے سی،ڈی اے سی اور دیگر ایجنسیز کی جانب سے لئے گئے اقدامات اور تحقیقات سے تفصیلی طور پر آگاہ کرے۔

واضح رہے کہ دو سال قبل پی ٹی آئی کے رہنما جاوید بدر نے ایف آئی اے کو تحقیقات کے لیے درخواست دی تھی
خیال رہے انہوں‌نے کہا ہے کہ جاوید بدر کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ ہر حکومت کے لیے سونے کا انڈہ دینے والی مُرغی ہے.دُکھ ہوتا ہے جب میری پارٹی کی حکومت میں کرپشن ہورہی ہو.میں واحد آدمی ہوں جس نے کرکٹ بورڈ میں اربوں کی کرپشن ایکسپوز کی ہے .احسان مانی اور پی ٹی آئی کے چند لیڈرز بھی کرپشن میں ملوث ہیں .جاوید بدر کا کہنا تھا کہ پچھلے دو سال سے اکیلا اس کرپشن کے خلاف لڑ رہا ہوں

احتساب کے نام پر قوم سے ہم لوگوں نے جھوٹا وعدہ کیا .ہم صرف سیاسی انتقام لے رہیں ہیں احتساب کے نام پر جب کے بڑے چور ہمارے اندر ہیں .وزیراعظم خود کرکٹر ہوکر کرکٹ بورڈ میں اربوں کی کرپشن پر ایکشن نہیں لے رہا.مجھے پی ٹی آئی اور کرکٹ بورڈ کے اعلی عُہدیدار نے کیس واپس لینے کے لیے بولا ہے

جاوید بدر نے دعویٰ کیا کہ میں قوم کے پیسے کے لیے اکیلا لڑ رہا ہوں پارٹی و حکومت میرے خلاف ہے .وزیراعظم صاحب آپ کو نواز زرداری بار بار یاد آتا ہے پر آپ کو کرکٹ بورڈ کے چور نظر نہیں آتے .عنقریب سب چوروں کے نام قوم کے سامنے لاؤں گا

Leave a reply