سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو ایف آئی اےکا نوٹس، صحافیوں کا بھرپور احتجاج

0
28

اسلام آباد:کراچی:لاہور:کوئٹہ:پشاور:::سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو ایف آئی اےکا نوٹس، صحافیوں کا بھرپور احتجاج،اطلاعات کے مطابق بول نیوز کے صدر اور سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس جاری کیے جانے کے خلاف ملک بھر میں صحافتی تنظیموں کا بھرپور احتجاج جاری ہے۔

صحافتی برادری کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج میں صحافیوں، شہریوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدرشہزادہ ذوالفقار اور دیگر نے مظاہرے سے خطاب کیا۔

پی ایف یو جے کے صدرکا کہنا تھا کہ سینئر صحافی سمیع ابراہیم کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی سچ کی آوازکو دبانے کی کوشش ہے، سمیع ابراہیم کے سوالوں کے جوابات دئیے جانے چاہیئے۔ ایف آئی اے کس قانون کے تحت سمیع ابراہیم کو ہراساں کررہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگران کارروائیوں کو نہیں روکا گیا تو پھرملک بھر میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ثاقب بشیرکی جانب سے بھی سمیع ابراہیم کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس بھیجنے کی پرزورمذمت کی گئی۔ثاقب بشیر کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ارشد شریف کوبھی ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی، آزاد آوازیں دبانے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، آزادی رائے کے لیے کل بھی آوازاٹھائی آج بھی اٹھائیں گے۔

 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایف آئی اے کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنا بند کیا جائے اورسینئر صحافیوں کو بھیجے گئے نوٹسزفوری واپس لیے جائیں۔

لاہورپریس کلب پرہونے والے احتجاجی مظاہرے میں صدرپریس کلب اعظم چوہدری، سیکرٹری جنرل فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے راجا ریاض، پی یو جے کے صدرابراہیم لکی نے سمیع ابراہیم کے خلاف کارروائی کو آزادی اظہار پر پابندی قرار دیتے ہوئے اس کی پُرزور مذمت کی۔

اسلام آباد اور لاہور کے علاوہ کوٹری، سکھر، کراچی اورخیبر پختون خوا کی صحافتی تنظیموں اور پریس کلبس نے سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو نوٹس جاری کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آٸی اے کو لگام دی جاٸے، ہم سمیع ابراہیم کے ساتھ سیسہ پلاٸی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔ یہ حکومتی اقدام آزادی صحافت پرکاری ضرب لگانے کے مترادف ہے۔

صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صحافیوں کوحق وسچ بولنے سے نہیں روکا جاسکتا، آزادی صحافت کےلٸے جدوجہد جاری رہے گی۔

Leave a reply