نیوزی لینڈ کھلاڑیوں کو دھمکیاں، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا

0
34

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے بھارت کی جانب سے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مقدمہ سائبر ٹیرارزم سیکشن 109اور 506 کے دفعات کے تحت درج کیا گیا ہےمقدمہ کے مطابق ملزمان کی جانب سے ای میل کے ذریعے حملہ کرنے کی اطلاع دی گئی،ہوٹل اور جہاز میں بم رکھنے کی دھمکی دی گئی۔ای میل کا آئی پی ایڈریس پہلے سنگا پور پھر بھارت سے لنک تھا۔ملزمان نے وی پی این کے ذریعے ای میل کی ۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا واجب الادا قرض اتارنے میں کوتاہی برتی ہے…

مقدمہ ایف آئی اے انسپکٹر وسیم خان کے بیان پر درج کیا گیا ہے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے مطابق مقدمہ انٹرپول کی جانب سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں انکوائری کے بعد درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان میں پہلے ون ڈے سے کچھ دیر قبل ہوٹل سے گراؤنڈ جانے سے انکار کردیا تھا اور سکیورٹی کا بہانہ بنا کر یکطرفہ طور پر سیریز منسوخ کر دی گئی، گزشتہ روز بھی انگلینڈ نے بھی نیوزی لینڈ کی طرح پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ نہیں ہوا برطانوی…

اس سے قبل کیویز کی طرف سے یکطرفہ کرکٹ دورہ منسوخ کرنے کے بعد پاکستان نے نیوزی لینڈ سے باضابطہ احتجاج کیا تھا پاکستانی ہائی کمشنر مراد اشرف جنجوعہ نے نیوزی لینڈ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے دوران ہائی کمشنر نے احتجاجی مراسلہ نیوزی لینڈ حکومت کے سپرد کیا تھا۔

پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان ملتوی کرنا انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے، جس انداز میں دورہ ملتوی ہوا وہ غلط ہے، دورہ ملتوی کرنے سے متعلق کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں، پاکستان کی پوزیشن بالکل واضح ہے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ سے کرکٹ ٹیم کی واپسی کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھا دیا

Leave a reply