فیاض الحسن چوہان ن لیگ پر برس پڑے

0
38

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان/بیگم صفدر اعوان کے بیانات پر ردعمل۔
پاکستانی عوام ن لیگ کے غیر جمہوری اور ملک دشمن بیانیے کو مسترد کر چکی۔ غیروں سے مراعات لینے کے چکروں میں ن لیگ ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے چلی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت ملکی سلامتی اور خود مختاری کی حفاظت کرنا خوب جانتی ہے۔ حکومت سے سوال کرنے سے پہلے بیگم صفدر اعوان خود بتائیں انہوں نے کس کی ایما پر یہ بات کی۔

ملک کی معاشی جڑوں کو کھوکھلا کر کے اپوزیشن پاکستان کی خود مختاری کے در پے ہے۔ ن لیگ کی پیپلز پارٹی سے ان بن کے باوجود ملکی سالمیت پر دونوں کا اکٹھ کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے کرونا کے باوجود درست فیصلوں کا اعتراف ساری دنیا کر چکی ہے۔انشاء اللہ آئندہ مالی سال میں بھی تحریک انصاف ٹیکس فری اور عوامی بجٹ پیش کرے گی۔

Leave a reply