فیفا ”کنیکٹ آئی ڈی“ پروگرام کا 18اگست کو آغاز:پاکستان میں فٹبال کو اہمیت دی جانے لگی

0
28

لاہور:فیفا ”کنیکٹ آئی ڈی“ پروگرام کا 18اگست کو آغاز:پاکستان میں فٹبال کوعروج ملنے لگا،اطلاعات کے مطابق فیفا ”کنیکٹ آئی ڈی“ پروگرام کا 18اگست کو آغاز ہوگا، رجسٹریشن ونڈو کھلتے ہی پاکستان فٹبال میں ایک نیا دورشروع ہوگا،اس پروگرام کو ”پاکستان فٹبال کنیکٹ“ کا نام دیا گیا۔ کلبز، اکیڈمیز، ایسوسی ایشنز، یونیورسٹیز اور سکولز کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے سے پاکستان فٹبال کا ایک مربوط اسٹرکچر سامنے آئے گا،

ذرائع کے مطابق جدید تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے پی ایف ایف اپنے دائرہ کار کو وسعت دیکر فٹسال، بیچ، محدود تعداد کے فارمیٹس اور ای فٹبال کو بھی رجسٹر کرے گی،اس سسٹم سے پاکستان فٹبال سے کسی بھی حیثیت میں وابستہ افراد کا ایک مستند ریکارڈ مرتب ہوگا،ان میں پروفیشنل، ایمچیور،جونیئر کھلاڑی،ریفریز، کوچز، کلب اور ٹیم آفیشلز شامل ہیں،یہی انفرااسٹرکچر پی ایف ایف کے آئندہ انتخابات کیلیے پہلا قدم بھی ہے،

ایک شفاف سسٹم میں حقیقی اسٹیک ہولڈرز باضابطہ طور پر رجسٹرڈ اور پاکستان فٹبال کے عملی دھارے میں شامل جبکہ بوگس کلبز، جعلی کھلاڑی اور آفیشلز باہر ہوجائیں گے،”پاکستان فٹبال کنیکٹ“ سے فٹبالرز، آفیشلز اور کلبز کی ایک پروفائل بنے گی،ملکی فٹبال کی کمرشل قدروقیمت میں اضافہ ہوگا،پروفیشنل بنیادوں پر استوار سسٹم سے سپانسرز کی توجہ حاصل کرتے ہوئے کھیل کے فروغ اور ترقی کے عمل کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave a reply