فیفا سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی معطلی ، فٹ بالر مایوس ہوگئے

0
69

فیفا سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی معطلی فٹ بالر مایوس ہوگئے

باغی ٹی وی : فیفا سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت معطل ہونے پر قومی فٹبالرز نے مایوسی کا اظہارکیا ہے ا

اس سلسلے میں فٹ بالر کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ پانچ سال میں دوسری مرتبہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کومعطل کیا ہے، صورتحال کا سب سے زیادہ نقصان قومی فٹبالرز اور پاکستان کے امیج کا ہے

قومی ویمن فٹ بالر فاطمہ انصاری کا کہنا ہے کہ معطلی کے بعد ہم سب کا مستقبل تباہ ہوجائے گا، موجودہ صورتحال پاکستان میں فٹبالرز کےلیے بہت دکھ کی بات ہے۔حکومت کو ان حالات میں کنٹرول کرنا چاہیے .

واضح رہے کہ فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر پاکستان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فیفیا نے پی ایف ایف ہیڈ کوارٹر پر مبینہ قبضے کی وجہ سے رکنیت معطل کی ہے پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملازیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک پاکستان کی رکنیت معطل رہے گی۔

فیفا نے پی ایف ایف کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر پاکستان کو رکنیت معطل کرنے کے حوالہ سے وارننگ بھی دی تھی،فیفا کی جانب سے لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا تھا کہ بدھ 31 مارچ کی رات تک فیڈریشن کا چار ج ہارون ملک کے حوالے نہ کیا گیا تو پاکستان فٹبال کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پی ایف ایف کے فٹبال ہاؤس میں در اندازی کا معاملہ کانگریس اجلاس میں لے جایا جائے گا۔اگر فیڈریشن کے حالات بہتر نہ ہوئے تو پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رُکنیت کو معطل بھی کیا جاسکتا ہے

Leave a reply