فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی فرانس کی ٹیم کو بڑا جھٹکا

0
32

دوحا: فیفا ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی فرانس کی ٹیم کا اہم اسٹرائیکر انجری کا شکار ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

باغی ٹی وی : فرنچ فٹبال فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی ٹیم کے اہم اسٹرائیکر کریم بنزیما کی ایم آر آئی رپورٹ میں ٹانگ کے پٹھوں میں انجری سامنے آئی ہے، جس سے انہیں صحتیاب ہونے میں 3 ہفتے درکار ہوں گے۔

ایلون مسک کا ٹوئٹر پر فٹبال ورلڈ کپ کی کوریج کا اعلان


فیفا انتظامیہ نے فرانس کے کوچ کو ٹیم میں متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان کرنے کیلئے پیر تک کا وقت دیا ہے جبکہ ٹیم منجمنٹ میں بھی کریم بنزیما کی انجری کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ میں فرانس اپنا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف 22 نومبر کو کھیلے گا، فرنچ ٹیم گروپ ڈی میں موجود ہے جہاں وہ تیونس اور ڈنمارک کے بھی مدمقابل آئے گی۔

دوسری جانب ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے فیفا ورلڈکپ کے پہلے میچ کیلئے کوریج اور ریئل ٹائم کمنٹری فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے قطر اور ایکواڈور کے مابین کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پہلی بار کوئی عرب ملک فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کررہا ہے اور دنیا بھر سے لاکھوں فٹبال فینز عالمی میلے کیلئے قطر کا رخ کررہے ہیں، ٹورنامنٹ میں فرانس عالمی چیمپیئن کے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

دوسری طرف آکسفورڈ نے ریاضیاتی (میتھا میٹیکل) ماڈل کے ذریعے قطر میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈکپ کے فاتح کے بارے میں بتا دیا ہے۔آکسفورڈ نے حساب کتاب کے بعد برازیل کے فیفا ورلڈکپ کا فاتح بننے کی پیش گوئی کر دی ہے۔

Leave a reply