مزید دیکھیں

مقبول

وائس آف امریکہ کے ملازمین کا ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ

وائس آف امریکہ کے صحافیوں اور ان کی یونینز...

تین ماہ کے دوران لاہور ایئرپورٹ سے 4202 مسافر آف لوڈ

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایت پر...

بائیکرزلین کے اخراجات کی تفصیلات کی درخواست لاہور ہائیکورٹ سے مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے فیروزپور روڈ پر بائیکرز لین کے...

فیفا ورلڈ کپ؛ جنوبی کوریا اور یوروگوئے کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022 میں جنوبی کوریا اور یوروگوئے کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 14 ویں اور گروپ ایچ کے پہلے میچ میں جنوبی کوریا اور یوروگوئے کی ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کر سکیں۔

اب تک کے ہونے والے 14 میچز میں یہ چوتھا میچ ہے جو بغیر کسی گول کے ختم ہوا ہے۔

میچ برابر ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کر لیا۔

اس سے پہلے فیفا ورلڈکپ گروپ جی کے میچ میں سوئٹزرلینڈ نے کیمرون کو 0-1 گول سے شکست دیدی۔الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں البتہ دوسرے ہاف میں سوئس ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 48 ویں میچ میں گول کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

سوئٹزرلینڈ کی جانب سے میچ کا واحد گول برل ایمبولو نے گول اسکور کیا جبکہ کیمرون کی ٹیم کئی یقینی مواقعوں کو گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہی۔

 

 

قبل ازیں گزشتہ روز کھیلے گئے آخری میچ میں بیلجیئم نے کینیڈا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 0-1 جبکہ جاپان نے چار پر کی عالمی چیمپیئن جرمنی کو 1 کے مقابلےمیں 2 گول سے شکست دیکر اَپ سیٹ کیا تھا۔

اس سے پہلے فیفاورلڈ کپ 2022 میں جاپان نے جرمنی کو 1 کے مقابلےمیں 2 گول سے شکست دے دی۔خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 10 ویں میچ میں جاپان نے جرمنی کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔

آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
فیروز نڈیاڈوالا اکشے کمار کے بغیر ویلکم 2 اور آوارہ پاگل دیوانہ 2 بنائیں گے؟