ففٹی ففٹی کے اداکار ماجد جہانگیر کسمپرسی کا شکار

0
29

پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی) پر 80 کی دہائی میں نشر ہونے والی ڈراما سیریز ففٹی ففٹی سے شہرت پانے والے اداکار ماجد جہانگیر ان دنوں مالی مشکلات کا شکار ہیں اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ایک انٹرویومیں ماجد جہانگیر نے کہا کہ تنگ دستی کی وجہ سے وہ فالج اور دیگر امراض کے علاج کے لیے ادویات تک خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس 14 اگست سے قبل گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے انہیں فون کر کے بتایا تھا کہ انہیں یوم آزادی پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازا جا رہا ہے جس پر ماجد جہانگیر نے گورنرسندھ سے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے اگر ان کی 50 سالہ فنکارانہ خدمات کا اعتراف کیا جارہا ہے تو مہربانی ہے مگر انہیں علاج کی ضرورت ہے اور وہ اس حوالے سے مدد کی اپیل کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گورنر سندھ نے ان کی اپیل کے جواب میں کہا تھا کہ کچھ کرتے ہیں تاہم ڈیڑھ سال کا عرصہ بیت جانے کے باوجود ان کی جانب سے کچھ نہیں کیا گیا۔ماجد جہانگیر نے بتایا کہ انہیں ماہانہ دواؤں کے لیے 30 ہزارر وپے کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ فزیو تھراپی اور ڈاکٹرکے معائنے کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں، درخواست ہے کہ حکومت میری مدد کرے.

Leave a reply