کشمیرکمیٹی کےپیسوں سے44لاکھ کی لسی پی کرمولانا کےاجیت ڈووال سےاکھنڈبھارت کےوعدے:سب جان گئے

0
35

اسلام آباد :مولاناآپ کشمیرکمیٹی کےپیسوں سے44لاکھ کی لسی پی کراجیت ڈووال کےساتھ اکھنڈ بھارت کے لیے جدوجہد بھی:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ مولانا کا بیان جانیں دینے والے شہداء کی توہین کے مترادف ہے، مولانا فضل الرحمان غیرذمہ دارانہ بیانات سے اجتناب کریں، اپنی سیاست کے لیے قومی اداروں پر حملے کرنا قابل مذمت ہے۔

فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ مولانا فضل الرحمن کوایک خاص مقصد کے تحت کشمیرکمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا، اس دوران مولانا نے کمال کام یہ کیا کہ کشمریوں کے فنڈ سے 44 لاکھ کی لسی پی گئے

فواد چوہدری نے مزید انکشاف کیا کہ مولانافضل الرحمن اجیت ڈووال سے اکھنڈ بھارت کے لیے جاکرمنصوبے بناتے ہیں اوراس مقصد کے لیے بھارت کی بھرپورمدد بھی حاصل کرتے ہیں پھرقوم کوکس منہ سے کشمیرسے وفاداری کا درس دیتے ہیں

مولانا فضل الرحمان غیرذمہ دارانہ بیانات سے اجتناب کریں۔مولانا کو پاکستان کی صلاحیتوں پراس وقت بھی شک تھا جب کہتے تھے کہ طالبان پہاڑوں پرآپہنچے ہیں۔ مولانا ان معاملات پربات کررہے ہیں جن کا انہیں پتہ ہی نہیں۔

مولانا سیاسی انا کی تسکین کیلئے قومی معاملات پر من گھڑت شکوک نہ پالیں تو بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا نے جس اتحاد کی بھی قیادت کی وہ 12 گھنٹے بھی جنگ نہ کرسکا۔ مولانا صاحب دراصل بلاول بھٹو کی طرف سےعزت افزائی کا صدمہ برداشت نہیں کرسکے

Leave a reply