فلم چکر یوٹیوب پر ریلیز کی جائیگی

یاسر نواز کی فلم چکر جو کہ عید الفطر پر ملک بھر میں ریلیز کی گئی تھی وہ اب عید الاضحی کے موقع پر یوٹیوب پر ریلیز کی جا رہی ہے. یاسر نواز اور ندا یاسر نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو پیغام جاری کیا اس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اب اپنی فلم چکر یوٹیوب پر جاری کرنے جا رہے ہیں.ندا یاسر نے کہا کہ ہمارے پرستاروں نے ہم سے بہت بار کہا کہ اس فلم کو یوٹیوب پر جاری کریں تو پھر ہم نے سوچا کہ کیوں نہ اس عید پر اپنے پرستاروں کو فلم چکر ریلیز کرکے تحفہ دیا جائے. یاد رہے کہ فلم کی کاسٹ میں احسن خان، نیلم منیر، جاوید شیخ ، محمود اسلم و دیگر کے نام شامل ہیں. فلم عید الفطر پر سینما گھروں کی

زینت بنی تھی لیکن خاطر خواہ بزنس نہ کر سکی.چکر کوشائقین کی طرف سے بالکل بھی ریسپانس نہیں دیا گیا پہلے ہی ہفتے بلکہ دو دن کے بعد سے سینما ہالز خالی دکھائی دئیے. ندا یاسر اور یاسر نواز نے کہا تھا کہ ہالی وڈ فلم سینما گھروں میں‌لگنے کی وجہ سے ان کی فلم کو دیکھا نہیں گیا اورانہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستانی فلموں کے ساتھ ہالی وڈ کی فلموں کو نہیں لگایا جانا چاہیے کیونکہ ایک دن میں آدھے سے زیادہ شوزتو وہ فلمیں لے جایا کرتی ہیں. اس عید پر بھی دو بڑی فلموں‌کے ساتھ تھور فلم ریلیز کی جا رہی ہے دیکھنا یہ ہے کہ تھور لگنے کے باوجود پاکستانی فلمیں کتنا بزنس کرتی ہیں.

Comments are closed.