ڈر اور بازیگر شاہ رخ خان سے پہلے کو آفر ہوئیں تھیں؟‌

0
51

نوے کی دہائی میں آئیں دو فلمیں ایک کا نام تھا ڈر اور ایک کا نام تھا بازیگر. دونوں فلموں نے کمال بزنس کیا اور شاہ رخ خان کو راتوں رات سپر سٹار بنا دیا ، بلکہ یوں کہیے کہ امیتابھ بچن کے بعد اگر کوئی اگلہ سپر سٹار ہے تو وہ آج تک شاہ رخ خان ہی ہے. ان دونوں فلموں میں شاہ رخ خان نے نیگیٹیو کردار نبھائے تھے، یہ فلم شاہ رخ خان سے قبل کس اداکار کو آفر ہوئیں تھیں جان کر رہ جائیں گے حیران. شاہ رخ خان سے پہلے یہ دونوں فلمیں سلمان خان کو آفر ہوئیں تھیں ، اداکار سلمان خان کو ایک شو میں کپل شرما نے کہا کہ آپ کو کبھی یہ محسوس نہیں‌ہواکہ یہ دونوں فلمیں منع کرکے آپ نے کچھ غلط کیا. اس پر سلمان خان نے کہا کہ مجھے کبھی بھی اس چیز کا افسوس نہیں ہوا ، میرے

بابا نے سکھایا ہے کہ دے کر مانگنا اور واپسی کی امید رکھنا اچھی بات نہیں ہوتی. سلمان خان نے کہا کہ شاہ رخ خان نے بہت اچھے سے ان دونوں فلموں کے کردار نبھائے ہیں. یاد رہے کہ ڈر اور بازیگر اپنے دور کی سپر ہٹ فلمیں ہیں اور اسکا میوزک بھی بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا، آج بھی ان فلموں کو اور ان کا میوزک پسند کیاجاتا ہے.

Leave a reply