فلم انڈسٹری کی ترقی کےلئے سینماﺅں کی تعداد بڑھانی پڑے گی معمر رانا

0
54

نوے کی دہائی کے سپر ہٹ اداکار معمر رانا کہتے ہیں کہ انہوں نے توپاکستان فلم انڈسٹری کا ایسا سنہرا دور بھی دیکھا ہے کہ جب پرڈیوسرز فلمیں بنا لیا کرتے تھے لیکن ان کو نمائش کے لئے سینما میسر نہیں ہوتے تھے.، یہ وہ دور تھا جب پاکستان فلم انڈسٹری اپنے عروج پر تھی سال میں کافی تعداد میں فلمیں بنتی تھیں اور سب فلموں‌کو شائقین کی جانب سے اچھا ریسپانس ملتا تھا. اداکار معمر رانا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم اور سینما گھر لازم و ملزوم ہیں، ہمیں سینما گھروں‌کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ٹکٹوں کی قیمتوں کو بھی مناسب کرنا ہو گا تاکہ ایک غریب آدمی اپنی فیملی کے ساتھ جا کر فلم دیکھ سکے.

معمر رانا نے مزید کہا کہ جب فلمی صنعت تباہی کی طرف جانے لگی تو پھر سینما گھر بھی ٹوٹنے لگے سینما مالکان نے فلموں کا کاروبار چھوڑ کر دوسرے کاروبار کرنا شروع کر دئیے سینما گھر توڑ کر پلازے تعمیر کر لئے تاکہ وہ بھوکے نہ مریں. اب جب ایک بار پھر فلم انڈسٹری اپنے پائوں پر کھڑے ہو رہی ہے تو پھر ہمیں چاہیے کہ ہم جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نہ صرف سینما گھر بنائیں بلکہ فلمیں‌بھی بنائیں تاکہ شائقین کو وہ سب ہماری فلموں میں دیکھنے کو ملے جو وہ باہر کی فلموں میں دیکھنا پسند کرتے ہیں. یاد رہے کہ معمر رانا کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کے ان ہیروز میں‌ہوتا ہے جن کے کریڈٹ پر بے شمار ہٹ فلمیں ہیں انہوں نے اردو پنجابی دونوں طرح کی فلموں میں‌کام کیا.

Leave a reply