سلطان راہی کے صاحبرادے حیدر سلطان کی فلم اشتہاری ڈوگرعید الاضحی پر ریلیز ہونے جا رہی ہے اس فلم میں ان کے ساتھ مہر خان ہیروئین ہیں . اس فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حیدر سلطان نے کہا کہ یہ فلم تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی اور دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لے گی انہوں نے دعوی کیا کہ ان کے پرستارں کو یہ فلم دیکھ کر مایوسی نہیں ہوگی.حیدر سلطان نے اپنے پرستاروں سے درخواست کی کہ وہ اس فلم کو سینما میں جا کر ضرور دیکھیں اوراپنی فلموںکو
سپورٹ کریں. حیدر سلطان راہی نے کہا کہ ہم پنجابی سینما کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں اس میں شائقین ان کا ساتھ دیں.حیدر سلطان نے کہا کہ اگر ہم نے فلم انڈسٹری کو دوبارہ اوپر لیکر جانا ہے تو ہمیں پھر اردو اور پنجابی فلموں میں توازن قائم کرنا ہو گا. یاد رہے کہ حیدر سلطان نے جب سے کیرئیر کی شروعات کی ہے زیادہ تر پنجابی فلمیں ہی کی ہیں وہ خود کو پنجابی فلموں کے لئے موزوں ترین سمجھتے ہیں.گزشتہ دنوں نے حیدر سلطان راہی او معمر رانا کی آپس میں جھگڑے باتیں سامنے آئیں حیدر سلطان نے معمر رانا اور ہدایتکار مسعود بٹ کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ فلاپ فلموں کو ہٹ ظاہر کرنے سے فرق نہیں پڑتا جس پر معمر رانا اور مسعود بٹ نے ایک پریس کانفرنس کرکے حیدر سلطان کو اس رویے پر معافی مانگنے کا کہا.